سنگ راہ

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - راستے کا پتھر؛ (کنایۃً) سدِّراہ، مانع، مزاحمت، رکاوٹ۔ "جس کام کے لیے آئے تھے اس کی کار برآری میں اس نزاع کو سنگِ راہ سمجھتے۔"      ( ١٩٨٧ء، غالب، فن و شخصیت، ٨٤ )

اشتقاق

فارسی زبان سے مرکب اضافی ہے۔ فارسی اسم 'سنگ' بطور مضاف کے ساتھ کسرہ اضافت بڑھا کر فارسی ہی سے ماخوذ اسم 'راہ' بطور مضاف الیہ ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨١٠ء کو "کلیات میر" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - راستے کا پتھر؛ (کنایۃً) سدِّراہ، مانع، مزاحمت، رکاوٹ۔ "جس کام کے لیے آئے تھے اس کی کار برآری میں اس نزاع کو سنگِ راہ سمجھتے۔"      ( ١٩٨٧ء، غالب، فن و شخصیت، ٨٤ )

جنس: مذکر